حافظ آباد:متحدہ جمعیت اہلحدیث کی پتنگ بازی کیخلاف ریلی

حافظ آباد:متحدہ جمعیت اہلحدیث کی پتنگ بازی کیخلاف ریلی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد مکی اہلحد یث سے کلمہ چوک تک پتنگ بازی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔۔۔

جس کی قیادت متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر وسیم سندھو اور مرکزی ر ہنما مولانا میاں محمد ایوب ،ڈی ایس پی صدر را نا جمیل قیصر ،ڈی ایس پی سی آئی اے رائے عبدالغفار، ایس ایچ او تھانہ سٹی فرقان شہزاد چیمہ نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا جمیل قیصر نے کہا پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل بن چکا ہے ، اگر کسی بھی چھت پر کوئی پتنگ اڑائی گئی تو پتنگ بازوں کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور اگر اپنی اولادوں کو نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج بھگتنے پڑیں گے اور ان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ اس موقع پر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامرو سیم سندھو نے پتنگ بازی کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کئے گئے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ ان انتظامات کے باعث سینکڑوں خاندانوں کا مخدوش مستقبل محفوظ ہوگیاہے آخر میں مولانا میاں محمد ایوب نے ملک وقوم کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں