پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا ساتواں بیج اختتام پذیر

 پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا ساتواں بیج اختتام پذیر

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اورسی پی او ایاز سلیم کی ہدایات پرگوجرانوالہ میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے ساتویں بیج کا اختتام ہو گیا ، اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد کی گئی۔

 تقریب میں سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم اور ایس ایس پی آپریشنز فراز احمدنے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر افسروں و برانچ انچارجز نے پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز کو پولیس ورک، فیلڈ ورک اور پبلک سروس ڈلیوری کے متعلق بریفنگ دی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں آگاہی دی۔ایس ایس پی آپریشنز فراز احمدنے انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس سروسز سے آگاہی حاصل کر کے معاشرے میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کردار اداکریں اوراس کے متعلق شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام پولیس کے سافٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔ لیکچر کے اختتام پرطلبا و طالبات کو پولیس لائنز کی مختلف مدات کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔انٹرنیز کو پولیس لائنز میں موجود مختلف دفاتر، جم، شہدا پارک اور پولیس خدمت مرکزوغیرہ کا وزٹ کروایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں