علی پور چٹھہ کیلئے ٹراما سنٹر جلد منظور ہو گا :عدنان چٹھہ

علی پور چٹھہ کیلئے ٹراما سنٹر جلد منظور ہو گا :عدنان چٹھہ

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)پی پی 36 سے ن لیگ کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے علی پورچٹھہ کیلئے ٹراما سنٹر کی جلد منظوری حاصل کرلی جائیگی۔۔۔

حلقہ کی ترقی کیلئے حکومتی امیدوار کا کامیاب ہونا ضروری ہے ،حامد ناصر چٹھہ کا ایک بیٹا قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہو چکا ہے دوسرے کا منتخب ہونا ان کے خاندان کو فا ئدہ ہو سکتا ہے حلقہ کو نہیں۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی قیادت کی طرف سے دوسری بار ٹکٹ ملا ہے میں حلقہ کی قسمت بدلنے کا جذبہ رکھتا ہوں لیکن اس کیلئے عوامی ووٹ کی طاقت کا ہونا ضروری ہے ،چند ہفتے پہلے ہی میں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ان سے علی پورچٹھہ کیلئے ٹراما سنٹر کی ریکویسٹ کی ہے امید ہے کہ جلد ہی منظوی مل جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات میں ہیڈ ساگر تا ہیڈ چھناواں موٹر وے لنک کارپٹ سڑک کو جلد شروع کرنے کی استدعا کی جس پر انہوں نے فوری طور پر چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ جلد ازجلد گرانٹ کو جاری کرکے مکمل کروایا جا ئے ۔21 اپریل میری جیت کے بعد تین ماہ میری کارکردگی کا احاطہ ہوں گے ، مذکورہ منصوبہ جات کے علاوہ کیلاسکے سے علی پورچوک تک سڑک کی تعمیر اولین ترجیح ہو گی۔ضمنی الیکشن میں حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے کی جیت سے حلقہ کے عوام کوفائدہ نہیں ہوگا،5 سال مزید حلقہ کی ترقی رک جائیگی، پانچ سال کے بعد مجھ میں بھی بھاگ دوڑ کرنے کی طاقت نہیں رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں