حافظ آباد:ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ میں عدم تو سیع

حافظ آباد:ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ میں عدم تو سیع

حافظ آباد(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے ڈیلی ویجز پر بھرتی 100 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

سی بی اے یونین کے چیئرمین اسحق کھوکھر نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے ملازمین کے کنٹریکٹ کو بحال کرکے انہیں مستقل نہ کیا تو تمام سینٹری ورکرز بھی کام کرنا چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کرکے انہیں مستقل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں