عید الفطر پر پارک ،جوائے لینڈزاور فن لینڈ میں رش

عید الفطر پر پارک ،جوائے لینڈزاور فن لینڈ میں رش

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الفطر پر پارک ،جوائے لینڈزاور فن لینڈز شہریوں سے بھرے رہے۔ سیر گاہوں اور گراؤنڈز پر بھی رش لگا رہا جہاں بچے بڑے سب عید کے تینوں دن خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔

شہر کے پارکوں گلشن اقبال پارک ،جناح پارک ،لیاقت پارک ،راسخ عرفانی پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر شہریوں کا رات گئے تک رش لگا رہا۔خواتین اور بچے پارکوں میں آسمانی جھولوں ،کشتی ،ٹرین سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ پارکوں میں بنے جوائے لینڈز اور فن لینڈز میں بھی بچے عید کی خوشیوں کو دو بالا کرتے رہے ۔اس کے علاوہ بچے فٹ بال ،کر کٹ اور دیگر کھیلوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ۔بچے عید کے تینوں دن خوب ہلہ گلہ اور موج مستی کرتے رہے ۔ پارکوں میں مختلف فورڈسٹالز سے گول گپے ،فروٹ چاٹ ،دہی بھلے اور دیگر چٹ پٹے کھانوں سے بھی بچے بڑے لطف اندوز ہوتے رہے کھانا کھاتے رہے ۔ شہری گھر سے بھی کھانے پینے کی اشیا تیار کر کے لائے ہوئے تھے اور خوب پکنک بھی مناتے رہے ۔شہریوں نے عید کے تینوں دن خوب انجوائے کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ عید پر گھر میں مہمانوں کی بھی خوب تواضع کی گئی اور بچوں کو بھی سیرو تفریح کیلئے پارکس میں لے کر گئے تاکہ وہ اپنی عید کا مزہ دو بالا کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں