ڈویژن کے دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ

ڈویژن کے دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو کے دعوؤں کے برعکس عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔ۭ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو کے دعوؤں کے برعکس عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ جاری رہا ،عید الفطرکے موقع پر موسم گرم رہا اوراس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش نے عید کا مزہ کر کرا دیا ،عید الفطر کے تینوں روز گوجرانوالہ ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ جاری رہنے سے شہری پریشان رہے ، عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ریجن بھر کی ہزاروں فیکٹریاں ،کارخانے اور تجارتی مراکز بند ہونے سے گیپکو کی ترسیل اور کھپت بھی انتہائی کم تھی، اس کے باوجود بعض مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی جبکہ بیشترعلاقوں میں فنی خرابی اور ٹرپنگ کے باعث کئی گھنٹے بجلی کی عدم ترسیل کی وجہ سے شدید گرمی اور بجلی کی بندش رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں