6 ماہ بعد غیر دوامی نہروں میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ

6 ماہ بعد غیر دوامی نہروں میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار)پنجاب میں 6 ماہ سے بند سینکڑوں غیر دوامی نہروں میں پانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دھان کی کٹائی شروع ہونے پر گزشتہ سال 15 اکتوبر 2023 کو گوجرانوالہ، شیخوپورہ ریجن کی72 اور پنجاب کی سینکڑوں غیر دوامی نہروں ، راجباہوں،مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز کو پانی کی فراہمی روک دی تھی جس کی وجہ سے گندم،سبزی،چارہ جات کے کھیتوں کو ٹیوب ویلوں کے ذریعے مہنگی آبپاشی کی جا رہی تھی،تتلے عالی اور گوجرانوالہ ریجن میں اسی ہفتہ کو گندم کی کٹائی شروع ہونے اور خالی کھیتوں میں دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے صوبائی حکومت نے 6ماہ سے خشک ان غیر دوامی نہروں کو 15اپریل سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے گوجرانوالہ،شیخوپورہ ریجن کے کینال ایگزیکٹو انجینئرز کو احکامات جا ری کر د ئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں