عید پر پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی ،پھول چڑھائے

عید پر پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی ،پھول چڑھائے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے فارغ ہوتے ہی شہریوں نے بڑی تعداد میں بچھڑنے والے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کر لیا۔۔۔

جہاں بوڑھے ،جوان،مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے ،اگر بتیاں جلائیں،قبروں کی لپائی اورفاتحہ خوانی کرتے رہے ۔اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں بھی آئے ۔ پیاروں کی یاد میں لوگ اپنے چہروں کو آنسوؤں سے تر کر کے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگتے رہے ۔اس کے علاوہ قبرستانوں میں ننھے منے بچے خصوصی طور اپنے بزرگوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے رہے ۔ مرد اور خواتین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر سورۃیسین اور قران پاک کی تلاوت کرتی رہیں۔ قبرستانوں پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ عید کی نماز کے بعد شروع ہوا اور عید کے تیسرے دن شام تک جاری رہا۔دوسری طرف قبرستانوں کے باہر پھول اور اگر بتیاں فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا لیکن مہنگائی کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی بڑی تعداد یہاں سے پھول خرید کر پیاروں کی قبر پر ڈالتے رہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ عید پر قبرستان آنے کا مقصد اپنے عز یز و اقارب جو ان سے بچھڑ چکے ہیں ان کیلئے دعائے مغفرت کرنااور ان کی بخشش کیلئے دعا کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں