مردہ عالمی ضمیر غزہ جنگ بندی کرانے میں ناکام:ایس اے حمید

مردہ عالمی ضمیر غزہ جنگ بندی کرانے میں ناکام:ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس پنجاب وسینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پی ٹی آئی پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔۔۔

 جس میں سے اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں مگر مردہ عالمی ضمیر جنگ بندی کروانے میں یکسر ناکام ہو چکا ہے ۔ غزہ جنگ 21 ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ بن چکی ہے ، شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد معصوم بچوں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ،برطانیہ، فرانس، بھارتم یورپی یونین اور دیگر ممالک اسرائیل کے حاشیہ بردار بن چکے ہیں اور ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔اب اللہ کے حکم کو حرکت میں آنے کی دیر نہیں ہے کیونکہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اللہ نے ہر فرعون کیلئے ایک موسیٰ بھی پیدا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں