اندرون شہر غیرقانونی گرین بیلٹس سے ٹریفک کانظام درہم برہم

اندرون شہر غیرقانونی گرین بیلٹس سے ٹریفک کانظام درہم برہم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں اندرون شہر گنجان آباد سڑکوں پر کمرشل پلازوں ،ڈیپارٹمنٹل سٹورز ،تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے خودساختہ غیر قانونی گرین بیلٹس اور پختہ جنگلے نصب کرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔۔۔

میونسپل کارپوریشن ،ٹریفک پولیس ،گیپکو ،پی ٹی سی ایل اورپی ایچ اے ٹریفک نظام کی بحالی اور قبضہ واگزار ی میں رکاوٹ بن گئے ، شہریوں کی درخواستوں کے باوجود کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ٹریفک پولیس اور کارپوریشن کی جانب سے قانونی حدود کے اندر تعمیر کئے گئے روڈ بیڈز کواکھاڑنے کے نوٹس بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے گئے بااثر سیاسی وکاروباری شخصیات نے بھی اہم شاہرات پر خودساختہ گرین بیلٹس ،پختہ جنگلے اور خاردار تاریں لگا کر سڑکوں کے نصف حصہ پر قبضہ کررکھا ہے جبکہ پابندی کے باوجود کمرشل پلازے ،ڈیپارٹمنٹل سٹورز دن کے اوقات ہیوی گاڑیوں پر لوڈنگ کروانے میں مصروف ہیں جس سے ٹریفک کا نظام معطل رہنے سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہر میں سڑکوں کے درمیان نصب برقی پولز کو ہٹانے میں گیپکو اور پی ٹی سی ایل کو ٹریفک پولیس کی جانب سے مراسلے جاری کئے گئے مگر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ذرائع کاکہناہے کہ کمرشل پلازوں ،ڈیپاٹمنٹل سٹورز ،تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی گرین بیلٹس ،پختہ جنگلے اور خاردار تاروں کی تنصیب سے سڑکوں کا نصف حصہ پر بااثر افراد کا قبضہ ہے جس پر ٹریفک پولیس اور کارپوریشن کی انتظامیہ واگزار کروانے میں ناکام ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں