بیساکھی کی تمام رسمیں دم توڑ گئیں ،تمام میلے بھی سجنابند

بیساکھی کی تمام رسمیں دم توڑ گئیں ،تمام میلے بھی سجنابند

تتلے عالی(نامہ نگار)بیساکھی کی تمام رسمیں دم توڑ گئیں،دودہائیوں سے ایمن آباد میں میلہ بھی نہیں سج سکا۔

تفصیلات کے مطابق دیسی مہینہ بیساکھی شروع ہوتے ہی پاک وہند میں لوگ اہل خانہ سمیت دریاؤں ندی نالوں میں نہاتے اور مختلف اقسام کے کاھنے بھی ساتھ لے کر جاتے تھے جبکہ ایمن آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بیساکھی کا میلہ بھی سجایا جاتا تھا جس میں گھڑ سواری،نیزہ بازی،گھوڑوں کی دور،کشتی،کبڈی کے مختلف ٹیموں کے درمیان مقابل جات ہوتے تھے ،کامیاب ٹیموں کو نقد انعامات سے نوازا جاتا تھا لیکن ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد ایمن آباد میں20سال سے بیساکھی کا میلہ بھی نہیں سج سکا بلکہ دیگر تمام تر رسمیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں