گندم خریداری مہم ، سپروائزری کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم ، سپروائزری کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار)گندم خریداری مہم کیلئے سپروائزری کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاجس کیلئے پنجاب حکومت نے ہدایت جاری کر دی ہیں ۔

صوبائی حکومت نے رواں سال گندم خریداری مہم کیلئے ضلعی وتحصیل سپروائزری کمیٹیاں اور خریداری مراکز پر نگران کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں،سپروائزری کمیٹیاں باردانہ کے اجراء سے لے کر خریداری تک کے تمام مراحل کی نگرانی کریں گی اور شکایات کے ازالہ کیلئے سنٹرز پر شکایات کے اندراج اور حکام بالا تک پہنچانے کی ذمہ دار ہو نگی۔پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو گندم خریداری مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے ،کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سایہ،پنکھے ،پینے کا صاف پانی ودیگر تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں