عید الفطر پر نقلی پلاسٹک اسلحے کی فروخت کا کاروبار عروج پر رہا

 عید الفطر پر نقلی پلاسٹک اسلحے کی فروخت کا کاروبار عروج پر رہا

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)علی پورچٹھہ میں عید پر بچوں کی کھلونا کلاشنکوف اور پستول میں دلچسپی زیادہ رہی ۔موبا ئل، کارٹون، ڈرامے اور فلمی کلچر کمسن بچوں میں منفی رجحان کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہیں جو ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ اور گردونواح میں عید الفطر پر نقلی پلاسٹک اسلحے کی فروخت کا کاروبار عروج پر رہا ہے ۔کارٹون، ڈرامے اور موبا ئل کلچر نے بچوں کے ہاتھوں میں بھی بندوقیں پکڑا دیں۔جدید اسلحہ نما پلاسٹک کے کھلونا ہتھیاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات جن میں ٹی ٹی پستول، ریوالور، موذر،کلاشنکوف ایم پی فائیو، ایس ایم جی، ایل ایم جی، رپیٹر، پمپ ایکشن کے علاوہ لیزر لگی رائفلیں شامل ہیں۔ عید کے تینوں روز بچے گلی محلوں میں پلاسٹک اور دھاتی گولیاں ایک دوسرے پر برساتے نظر آئے جوکہ فرضی گولیاں چلانا اور نقلی اسلحہ کی نما ئش بہترین مشغلہ بنا رہا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر کھلونا اسلحہ کی ریکارڈ فروخت ہوتی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے نقلی اسلحہ میں بچوں کی بڑھتی ہوی دلچسپی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار پر زور دیا ہے کہ ایسے بدمعاشی کلچر اور معاشرے میں لااینڈ آرڈر جیسے صورتحال کو فروغ دینے کی بجائے اس پر قدغن لگانے کی اشد ضرورت ہے ،بچوں میں بڑھتے ایسے رحجان منفی اثرات پیدا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں