اختیارمیں ہوتا تو پرویزالٰہی کو ریلیف دے دیتا:سالک حسین

اختیارمیں ہوتا تو پرویزالٰہی کو ریلیف دے دیتا:سالک حسین

گجرات (نامہ نگار )ق لیگی رہنما وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ اختیار میرے پاس ہوتا تو پرو یز الٰہی ٰ کو ابھی ریلیف دے دیتا۔۔۔

ان کے وکیل عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، وہیں سے ریلیف ملے گا ،پی ٹی آئی کے الیکشن نتائج کے کیسز عدالتوں میں ہیں تو پھر احتجاج کیسا،ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کا بنیادی حق حاصل ہے مگر مقصد تو کم از کم واضح ہو نا چا ہئے ۔ ظہور پیلس میں صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت الیکشن میں کئے وعدے اور اپنی 5سالہ مدت پوری کریگی ،مشکلات ضرور ہیں مگر آنیوالے مہینوں اورسالوں میں بہتری آئیگی ،سیاسی جماعتوں کو اندازہ ہے بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو سیاسی کیریئرختم ہو جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مذہبی امور کی وزارت بڑی ذمہ داری ہے تاہم حج پر رہائش ،کھانے اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے وزارت بہتر اقدامات کریگی حاجیوں کی خدمت کیلئے خود بھی انکے ساتھ جاؤں گا۔ان کا کہناتھاکہ گجرات ڈویژن اور انڈسٹریل زون کی جلد بحالی ہو رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں