مخبری کا شبہ ،2افراد کی گھر کے دروازے پرفائرنگ ، ایک شخص زخمی

مخبری کا شبہ ،2افراد کی گھر کے  دروازے پرفائرنگ ، ایک شخص زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مخبری کے شبہ پر دو افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ اراضی یعقوب میں عدنان یوسف کے گھر باہر ملزم ندیم اور ساغر نے دستک دی ، درواز عدنا ن کے بھائی عرفان نے کھولا تو ملزموں نے اس پر فائرنگ کردی جسکے باعث وہ زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے ملزمان کو شبہ تھا کہ عرفان نے انکی مخبر ی کی ہے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں