ناجائز اسلحہ ،شراب اور چرس برآمد ،پولیس نے 6افراد کو پکڑ لیا

ناجائز اسلحہ ،شراب اور چرس برآمد ،پولیس نے 6افراد کو پکڑ لیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناجائز اسلحہ، شراب اور2کلو چرس برآمد کرکے 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل سنیاراں سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص اویس سے ایک کلو400گرام چرس ،شفیع اور حمزہ جاوید سے دس لٹر شراب، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے محمد اشفاق سے پستول اور گولیاں، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کوٹلی لوہاراں مشرقی سے ظہیر عباس سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ اگوکی کے علاقہ رائے پور سے عدیل وارث سے ڈیڑھ لٹر شراب، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ اڈہ بیگوالہ سے محمد شہزاد سے 540گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں