پنجاب پولیس سیالکوٹ کا ای این ٹی کیلئے ڈاکٹرسعید رازی سے معاہدہ

پنجاب پولیس سیالکوٹ کا ای این ٹی  کیلئے ڈاکٹرسعید رازی سے معاہدہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب پولیس اور ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے معروف ای این ٹی سرجن پروفیسر ڈاکٹر سعید رازی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔۔۔

جس کی رو سے ای این ٹی اینڈ رچنا ہیئرنگ کلینک پولیس کے ملازمین کیلئے خصوصی رعایتی واجبات پر اپنی خدمات کا اہتمام کرے گا۔معاہدے کے تحت حاضر سروس ملازمین، شہداء کی فیملیز اور تحفظ مرکز میں بے سہارا بچوں، خواتین، معذور اور ٹرانس جنڈر افراد کو شعبہ ای این ٹی کی عمومی آوٹ ڈور سروسز فری مہیا کی جائیں گی اور اس کے علاوہ سماعتی کمی کے نقائص کی تشخیص کے تمام ٹیسٹ اور علاج میں بھی بھر پور تعاون مہیا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں