فراہمی ونکاسی آب کے لئے واسا سٹاف متحرک ،چھٹیاں منسوخ

 فراہمی ونکاسی آب کے لئے واسا سٹاف متحرک ،چھٹیاں منسوخ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے مطابق عید کے موقع پرگوجرانوالہ میں فراہمی و نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے واسا کا تمام آپریشن سٹاف متحرک رہا ۔

سیوریج،واٹر سپلائی،ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کی عید کی تعطیلات منسوخ رہیں۔ سیوریج،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کا سٹاف 12گھنٹے فیلڈ میں متحرک رہا ۔اوور فلو کی شکایت پر سیوریج سب ڈویژنوں کی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ فوری آپریشن کیا ۔ سیوریج کے نظام کی بحالی کے لیے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہریوں کے لیے خدمات انجام دیں۔عید کے پہلے روز مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی درجنوں شکایات کا ہنگامی ازالہ کیا گیا ،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی جانب سے شکایات کے ازالے کیلئے مانیٹرنگ جاری رہی ۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے ہدایت کی تھی کہ تمام مساجد اور عید گاہوں کو جانے والے راستوں پر کہیں بھی سیوریج کاپانی کھڑا نہ اور نہ ہی کوئی سیور بند ہو،شہرکے تمام ٹیوب ویل12 گھنٹے چلائے جائیں تاکہ شہریوں کو پانی وافر مقدار میں حاصل ہو ،تمام جنریٹرزپرڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کو سٹینڈ بائی رکھا جائے تمام کمپلینٹ آفس کھلے رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں