ڈی پی او حافظ آباد کی صدارت میں میٹنگ ،جوانوں کو عید کی مبارکباد دی

ڈی پی او حافظ آباد کی صدارت میں میٹنگ ،جوانوں کو عید کی مبارکباد دی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد فیصل گلزار کی صدارت میں پولیس لائن میں ایک میٹنگ ہوئی۔۔۔

 جس میں ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد بھٹہ تمام ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز محرران اور جوانوں نے شرکت کی۔ڈی پی او حافظ آباد نے تمام افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او نے ضلع بھر میں ماہ رمضان اور عید کے دنوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں