شعبہ ہیلتھ پر پنجاب حکومت کی توجہ مرکز ہے :وقار چیمہ

شعبہ ہیلتھ پر پنجاب حکومت کی توجہ مرکز ہے :وقار چیمہ

وزیرآباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی،شعبہ ہیلتھ پر پنجاب حکومت کی توجہ مرکز ہے ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیر آباد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں شفٹ کرنے کا مطالبہ زوروں پر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام لگائے گئے فری ڈائلسز یونٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ ہسپتال کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد پراجیکٹس کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا، کہا گیاکہ گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی 24گھنٹے بحال کی جائے تاکہ غریب مستفید ہوسکیں،ٹراما سنٹر جی ٹی روڈ پر منتقل کیا جائے سٹی سکین مشین،آنکھوں کے آپریشن کے لئے فیکو مشین،ایم آر آئی مشین،الٹرا ساؤنڈ کے لئے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔فری ڈائلسز یونٹ کو چلانے کے لئے ٹیکنیشن عملہ درکار ہے ۔انجمن تاجران،انجمن بہبودی مریضاں، انجمن تحفظ حقوق عوام،لائرز فورم نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کے معاملات کو بہتر بنا یا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں