گیپکو مٹیریل خورد برد کرنے کا معاملہ، 2لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار

گیپکو مٹیریل خورد برد کرنے کا  معاملہ، 2لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گیپکو کے قیمتی مٹیریل خورد برد کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے 2لائن سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا ۔

گیپکو لدھیوالہ وڑائچ سب ڈویژن میں ٹرانسفارمر،ایل ٹی پولز ،سٹیل کراس کو سٹور سے نکال کر خورد برد کرنے پر لائنسپرنٹنڈنٹس حافظ شکیل اور محمد افضل کو گرفتار کیا گیا، گیپکو کے ایس اینڈ آئی شعبہ نے انکوائری کرکے کیس ایف آئی اے کو ارسال کیا، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے دونوں لائنسپرنٹنڈنٹس حافظ شکیل اور محمد افضل کو گرفتار کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں