سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ ،ایل پی جی مہنگی

سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس  کی لوڈشیڈنگ ،ایل پی جی مہنگی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس سے شہری شدید مشکل کا شکا ر ہوگئے ۔

 صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔ دوپہر کو بھی صرف دو گھنٹے کیلئے گیس آتی ہے جبکہ شام کو ڈیڑھ گھنٹے گیس کی فراہمی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری طرف ایل پی جی مافیا نے بھی ریٹ بڑھادئیے ہیں سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے گھر گھر ایل پی جی گیس سلنڈر پہنچانے کے پراجیکٹ پر آغاز نہ ہوسکا جس کا فائدہ مافیا اٹھا رہاہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں