راہوالی:سابق پو لیس افسر کے گھر سے ملازمہ لاکھوں روپے لے اڑی

راہوالی:سابق پو لیس افسر کے گھر  سے ملازمہ لاکھوں روپے لے اڑی

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی میں واقع سابق ڈی ایس پی کے گھرسے گھریلو ملازمہ والدہ ،والد اور دو ساتھیوں سمیت ساڑھے 13لاکھ روپے چرا کر لے گئی ۔

سابق ڈی ایس پی طاہر فاروق چیمہ کے گھر نازیہ بی بی زوجہ ارشد ،حمیرا دختر ارشد ،نزہت دختر عیدالحق کام کاج کرتی تھیں ،گزشتہ روز وہ کام کاج کے لیے آئیں انکے ساتھ نازیہ کا خاوند ارشد اور نزہت کا والد عیدالحق بھی آگئے ،طاہر فاروق چیمہ کی اہلیہ کام کاج میں مصروف تھیں کہ اس دوران وہ الماری میں پڑے ساڑھے تیرہ لاکھ روپے چرا کر لے گئے ،تھانہ کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں