افضل ہنجرا انجمن اساتذہ پاکستان گوجرانوالہ کے صدر منتخب

 افضل ہنجرا انجمن اساتذہ پاکستان  گوجرانوالہ کے صدر منتخب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ کا اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ خالد مسعود چشتی منعقد ہوا جس میں کثرت رائے سے محمد افضل ہنجرا کو صدر اور اشفاق علی ڈوگر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔

اس موقع پر رانا شاذب سابق ضلعی صدر نے نومنتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار انجمن اساتذہ پاکستان کے منشور عشق مصطفیٰ ؐ کے فروغ اساتذہ کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں