21اپریل کو بھی عوام حق اور سچ کا ساتھ دیں گے :میاں طارق

21اپریل کو بھی عوام حق اور سچ  کا ساتھ دیں گے :میاں طارق

قلعہ دیدارسنگھ(سٹی رپورٹر )سابق ایم این اے وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ ہم پر عزم ہیں کہ ووٹرز 8فروری کی طرح 21اپریل کو بھی گھروں سے نکل کر حق اور سچ کا ساتھ دیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین پولیس کمیٹی چیمبر آف کامرس وممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی شیخ زاہد اقبال اور شیخ حمزہ زاہد کیساتھ دوران ملاقات عید ملن پارٹی کے موقع پر گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آئین ،قانون اور عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے اور ان شا اللہ فتح زیادہ دور نہیں ۔ طارق محمود نے حلقہ پی پی 36سے امیدوار فیاض ناصر چٹھہ کی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ 21اپریل کا دن انتہائی اہم ہے اور عوام نے شعور کا مظاہرہ کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں