یونیورسٹی آ ف حافظ آباد کامنصوبہ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

 یونیورسٹی آ ف حافظ آباد کامنصوبہ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے زیر تعمیر یونیورسٹی آف حافظ آباد ،نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، میوزیم اور ٹراماسنٹر کا دورہ کر تے ہوئے وہاں جاری تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے جانے والے ان اہم منصوبہ جات کو کوالٹی کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ لوگ ان میگا پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد اظہر جنجوعہ ، ایکسین بلڈنگز ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شکیل احمد شاہد و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی آ ف حافظ آباد کی سائٹ کا دورہ کر تے ہوئے وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے دستیاب فنڈز کو مقرر ہ مدت میں استعمال کر تے ہوئے اس اہم منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد میں بنائے جانے والے پہلے میوزیم کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حافظ آباد میں میوزیم کا قیام جہاں عوام کے لیے سیر و تفریخ کا ایک اہم ذریعہ ہو گا تو وہی نوجوان نسل کو اپنے روایتی ، علاقائی اور قومی کلچر اورقدیم ورثہ سے روشنا س کر وایا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹراماسنٹر کابھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹراماسنٹر کی ضروری تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں