سیالکوٹ:روٹی مہنگی بیچنے پر 17تنور مالکان گرفتار

سیالکوٹ:روٹی مہنگی بیچنے پر 17تنور مالکان گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اراکین صوبائی اسمبلی کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیمیں روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت کیلئے متحرک، 100 گرام وزنی تنوری روٹی 15 روپے میں فروخت نہ کرنے کی پاداش میں 17 تنور مالکان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، 5 تنوروں کو سربمہر، 3 کے خلاف مقدمات جبکہ 120 تنور اور ہوٹل مالکان کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے بتائی، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ ،فیصل اکرام اور نوید اشرف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کے علاؤہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے ۔بعد ازاں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ اور فیصل اکرام نے ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کے ہمراہ شہر کے مختلف تندور اور ریسٹورنٹس کے اچانک دورے کئے اور روٹی کے وزن اور قیمت کی پڑتال کی اور کہا کہ مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ضمن میں کسی سے رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں