راہوالی:تفریح میلہ کی آڑ میں قمار بازی،15جواری گرفتار

راہوالی:تفریح میلہ کی آڑ میں قمار بازی،15جواری گرفتار

راہوالی( نمائندہ دنیا )عوامی تفریح میلہ کی آڑ میں قمار بازی، کینٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ ،15جواری موقع پر قابو کرلیے داؤ پر لگی رقم 19700روپے ،ڈاٹ گیم ،نشانہ باز تیر قبضہ میں لے لیے ۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ پیروشہید کے قریب واقع گراؤنڈ عوامی تفریح میلہ میں جوا ہو رہا ہے ڈی ایس پی سرکل کینٹ عبدالحمید ورک کی سرپراہی میں ایس ایچ کینٹ رانا محمد سرور کرہالہ نے چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں مصروف محمد جمیل، عبدالغنی،عبدالشکور نتھو،سمیع اﷲ بٹ ،عابد،چاند،محمد ریاض،انتظار اشرف،ضیاء اﷲ ،سرفراز ملک پیپلزکالونی ،اعجاز ساکن گوجرانوالہ شبیر ساکن آبادی مہر ندیم والی،محمد شہباز ساکن پیر کوٹ، عابد ولد اکرم ساکن گلہ باؤ خالد والہ کو ون ڈاٹ گیم پر جوا کھیلتے ہو ئے موقع پرقابوکرلیا جبکہ داؤ پر لگی رقم اور سامان قبضہ میں لے کر انکے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں