مرکز صحت دلم والا کی لیڈی ڈاکٹر عرصہ سے ڈیوٹی سے غائب

مرکز صحت دلم والا کی لیڈی ڈاکٹر عرصہ سے ڈیوٹی سے غائب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بنیادی مرکز صحت دلم والا پسرور میں تعینات لیڈی ڈاکٹر رابعہ آصف عرصہ سے ڈیوٹی سے غائب،مذکورہ ڈاکٹر نے فراڈ سے بنیادی مرکز صحت دلم والا میں حاضر ڈیوٹی ڈسپنسر کے بائیو میٹرک اپنے بائیو میٹرک سے تبدیل کرالئے ۔

 ڈاکٹر رابعہ آصف جن کی ڈیوٹی پسرور کے نواحی قصبہ دلم والا بنیادی مرکز صحت میں ہے جو میڈیکل آفیسر حالیہ جنرل ڈیوٹی بطور ڈپٹی ہیلتھ پسرور سول ہسپتال ڈاکٹر عثمان ارشد کی اہلیہ ہیں انہوں نے دھوکے سے ڈسپنسر علی حسن جو کہ دلم والا بنیادی مرکز صحت میں حاضری دیتا ہے سیالکوٹ بلوا کر ذیشان نامی ڈسپنسر جو فوکل پرسن ضلع سیالکوٹ ہے اور حاضری ریکارڈ کرتا ہے علی حسن ڈسپنسر دلم والا کو سیالکوٹ بلا کر اس کے نشان انگوٹھا پر ڈاکٹر رابعہ آصف کا نام شامل کر دیا ،انگوٹھا علی حسن ڈسپنسر کا لگتا رہا اور حاضری ڈاکٹر رابعہ آصف کی ہوتی رہی جو کبھی دلم والا بنیادی مرکز صحت میں حاضر ہی نہیں ہوئی ، فراڈ کھلنے پر ڈاکٹر عثمان دلم والا بنیادی مرکز صحت کے ملازمین کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا ،ماتحت عملے نے ارباب اختیار سے شنوائی کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر رابعہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں