ملکی ترقی کیلئے 10 سال اقتدار چاہیے :چودھری وجاہت

ملکی ترقی کیلئے 10 سال اقتدار چاہیے :چودھری وجاہت

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ر ہنما و سابق وفاقی وزیر وجاہت حسین نے نت ہاؤس میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے اور گجرات کے نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بنانے کیلئے اقتدار ضروری ہے۔

 اقتدار تھا تو ہم نے یونیورسٹی آ ف گجرات بنائی ، اقتدار تھا تو ضلع گجرات میں چودھویں سولہویں گریڈ کی گھر گھر جا کر نوجوانوں کونوکریاں تقسیم کیں ، شجاعت حسین کے فیصلے انکے زیرک پن کی وجہ سے ہم اقتدار میں ہیں ،شجاعت حسین نے وزارت عظمیٰ کے دور میں سب سے بڑا کام پاسپورٹ میں مذہب کا کالم لازم قرار دیا اس کے علاوہ بیرون ممالک کے موجود ہمار ے بھائیوں کے دیرینہ مسائل کو حل کیا ہے ، 21اپریل کو پاکستان مسلم لیگ اور ٹریکٹر کامیاب ہو گا ، پانچ سے دس سال حکومت کو موقع ملے تو ہی ملک ترقی کر سکتا ہے تبھی غریب لوگ بجلی سوئی گیس اور بچوں کی فیس اور بل دے سکتے ہیں اگر پانچ سال ہمیں اپوزیشن میں لگ جاتے توسب نے کان پکڑ لینے تھے ہماری جگہ پر اور کئی صاحب اقتدار لوگوں نے اپنے قدم جما لینے تھے ،چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ہم نے کوئی ناجائز کام نہیں کروانے مگر ناجائز تنگ کرنے والوں سے جان بھی چھڑوانا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں