تتلے عالی:کاشتکاروں کے احتجاج پر غیر دوامی نہریں بند

تتلے عالی:کاشتکاروں کے احتجاج پر غیر دوامی نہریں بند

تتلے عالی(نامہ نگار ) کاشتکاروں کے احتجاج پر غیر دوامی نہروں کو پانی فراہمی روک دی گئی ۔

 صوبہ بھر کی سینکڑوں غیر دوامی نہروں کوگزشتہ سال15اکتوبر سے 15اپریل تک پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی،حکومتی ہدایت پر گوجرانوالہ شیخوپورہ ریجن کی35کے قریب غیر دوامی نہروں کو پانی کی سپلائی بحال کی گئی لیکن مختلف علاقوں میں کسانوں کے احتجاج پر محکمہ انہار نے پانی کی فراہمی بند کر دی ہے ،کینال حکام کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی ڈیمانڈ پر نہروں کو پانی کی فراہمی آئندہ ماہ جون میں ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں