کسان بورڈ نے مہنگائی کیخلاف 23 اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا

 کسان بورڈ نے مہنگائی کیخلاف 23 اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا

پھالیہ (نامہ نگار )کسان بورڈ نے مہنگائی کیخلاف پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دے دی ،کسان بورڈ شمالی پنجاب کے رہنما چودھری صالح محمد رانجھا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔

 کہ گندم کے کم ترین ریٹس اور زرعی مداخل کھاد بیج ڈیزل زرعی ادویات زرعی موٹرز کے بلوں میں تاریخ کی بدترین اوور ریڈنگ و اوور بلنگ و فرانزک کے نام پر لوٹ مار و دودھ کے پانی برابر ریٹس اور ونڈا جات ائلز گڑ بریڈنگ چارہ بھوسہ کے ریٹس میں 1000 فیصد اضافہ کے خلاف پنجاب بھر کے کسان 23 اپریل کو احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھاد لائنوں میں اور بلیک میں لیں اور گندم مفت میں دے دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں