گجرات:گندم خریداری کا آغاز ،باردانہ رجسٹریشن شروع

گجرات:گندم خریداری کا آغاز ،باردانہ رجسٹریشن شروع

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 کسانوں کو باردانہ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہے ، کسانوں کی سہولت کیلئے گجرات منگوال، جلالپور جٹاں، ڈنگہ، لالہ موسیٰ میں گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، کسانوں سے حکومت پنجاب کے ریٹ کے مطابق 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کسانوں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات اور پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اقدامات مکمل ہیں،معلومات کے حصول کے لیے کسان گندم کی فروخت کے لیے سرکاری مراکز گندم خریداری سے رجوع کرسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسانوں کو فصل کا پورا معاوضہ دیا جائے گا، کسان باردانہ کے حصول کے آن لائن درخواست یا قریبی مرکز گندم خریداری تشریف لائیں، مراکز پر باردانہ کی فراہمی 19 اپریل اور گندم خریداری کا عمل 22 اپریل سے شروع ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں