حافظ آباد:ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کاحکم

حافظ آباد:ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کاحکم

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشادنے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر میونسپل کمیٹیاں ، ضلع کونسل اور دیگر تمام متعلقہ محکمے اپنے پیشگی ، حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔

 بڑے سیم نالوں ، سیوریج نالوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کیلئے پہلے سے بندو بست کیا جائے تا کہ آنے والے دنوں میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،میونسپل کمیٹیاں ، ضلع کونسل ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیگر تمام متعلقہ محکمے نکاسی آب ، صفائی ستھرائی اور دیگر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خصوصی پلان تیار کریں اور متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ممکنہ بارشوں کے سلسلہ میں نکاسی آب اور دیگر حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ، میونسپل کمیٹیوں ، ضلع کونسل ، ریسکیو 1122، محکمہ لوکل گورنمنٹ ، محکمہ انہارسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر اجلاس میں شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے آنے والے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اس لئے تمام متعلقہ محکمے بارشوں سے قبل حفاظتی انتظامات کو یقینی بنالیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسروں کو ہدایت کی کہ محکمہ انہار سے متعلقہ بڑے سیم نالوں اور ڈرینج کی صفائی کا کام بھی 100 فیصد مکمل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں