کھیالی بائپاس کے اطراف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کھیالی بائپاس کے اطراف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکارسڑکیں شہریوں کیلئے اذیت کا سبب بن رہی ہیں۔ٹوٹی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سے جہاں حادثات رونما ہو رہے ہیں تو وہیں گھنٹوں ٹریفک بھی جام رہتی ہے ۔

 گوجرانوالہ کے بیشترعلاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں ، خستہ حال سڑکوں پرہچکولے کھاتی گاڑیوں سے شہری پریشان ہیں، کھیالی بائپاس کے اطراف میں قائم سڑکیں گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔ گڑھوں سے بھرپور ان سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بھاری بھرکم ٹریفک اکثر اوقات پھنس جاتی ہے جس کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے ۔ رہی سہی کسر تجاوزات مافیا نے ٹھیلوں کی صورت میں نکال رکھی ہے ۔ ٹوٹی پھوٹی سڑک پر گندا پانی جمع ہو جاتا ہے جس میں اکثر مو ٹر سائیکل سوار گر جاتے ہیں جبکہ اس روڈ پر دکاندار بھی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیالی بائپاس کے اطراف کی روڈ کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں