عالمی دہرا معیار دنیا کے امن کیلئے خطرہ :ساجد نقوی

عالمی دہرا معیار دنیا کے امن کیلئے خطرہ :ساجد نقوی

پھالیہ (نامہ نگار )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے روزنامہ دنیا سے ٹیلیفونک رابطہ کے ۔۔

دوران کہاکہ مسلسل عالمی دہرا معیار دنیا کے امن کے لئے خطرہ بنتا جارہاہے ، ایک طرف حق دفاع پر بھی اعتراضات اور دوسری طر ف نسل کشی کی کھلی چھوٹ اس عالمی نا انصافی، ظلم اور دوغلے پن کی عکاس کیساتھ بین الاقوامی دنیا کو مسلسل بدامنی ، افراتفری اور بڑی جنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے ، ایران پرحق دفاع کے باوجود استعماریت کی نئی پابندیوں کا اعلان اورغزہ میں قتل عام کے باوجو د قابض صیہونی مافیا کو تھپکی اس کی واضح مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہارقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے استعمار کی جانب سے برادر ہمسائیہ ملک پر نئی پابندیوں کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 7اکتوبر2023ئکے بعد سے آج تک کونسا ایسا ظلم ایساہتھکنڈا قابض صیہونیت و استعماریت نے غزہ، رفاہ سمیت پورے فلسطین پرنہیں اس پر عالمی استعمار نہ صرف خاموش تماشائی بلکہ دراصل اس ظلم میں شریک کار اور پشت بان کے طور پر شامل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں