زائد قیمت پر روٹی فروخت ، د کانداروں کو 55 ہزار جرمانہ

زائد قیمت پر روٹی فروخت ، د کانداروں کو 55 ہزار جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نان اور روٹی مقررہ قیمت 15 اور 20 روپے میں فروخت یقینی بنانے کے لئے خود متحرک۔۔

، انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر متعدد ہوٹلوں اور تندوروں کو چیک کیا، ریٹ آویزاں نہ کرنے پر د کاندار موقع پر گرفتار، روٹی و نان کی زائد قیمت پر فروخت کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 15 اپریل سے اب تک 1819 چھاپے مار کاروائیاں کی گئیں خلاف ورزیوں پر 158 افراد کو 46 لاکھ 55 ہزار روپے کا جرمانہ عائد اور 3 افراد کے خلاف مقدمات ، 7 افراد کو حوالات میں بند کروا دیا۔ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا، اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ و وزیر آباد میں 383 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، زائد قیمت پر روٹی و نان فروخت کرنے والے 21 د کانداروں کو 55000 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا، 2 افراد کو حوالات کی سیر بھی کروائی گئی ۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران روٹی اور نان کا وزن بھی چیک کیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نان اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ، ایسے عناصر جو حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملوث پائے گئے ان افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں