ایکسائز ٹیم کو دھمکیاں ، مقدمے کا اندراج نہ ہو سکا

ایکسائز ٹیم کو دھمکیاں ، مقدمے کا اندراج نہ ہو سکا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)لگژری ٹیکس کی ریکوری کیلئے جانے والی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھکمیاں ،متعلقہ ایکسائز آفیسر کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کیلئے دی جانے والی درخواست پر مقدمہ کا اندراج نہ ہوسکا۔۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک نے مقدمہ کے اندراج کیلئے سٹی پولیس آفیسر کو چٹھی بھجوا دی۔بتایا گیا ہے ایکسائز انسپکٹر رانا مختار کی جانب سے تھانہ صدر میں درخواست دی گئی کہ چند داقلعہ کے پا س واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگژری ہاؤس ٹیکس کی ریکوری کے لیے گیا تو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گھر کو سیل کر دیا جس پر گھر کے مالک ڈاکٹر عامر راٹھورنے ساتھیوں کے ہمراہ کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیل توڑ دی اور عملہ عملہ دھمکیاں دیں ۔دوسری طرف رابطہ کرنے پر ڈاکٹر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھانہ میں ایکسائز عملہ کے خلاف انہیں ہراساں کرنے کی درخواست دی ہے ،میں گھر میں اکیلی تھی بغیر نوٹس کے ایکسائز ٹیم گھر میں داخل ہو ئی اور مین گیٹ کو اندر سے تالا لگایا ہے جوبلاجواز اور غیر قانونی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں