اساتذہ کی ترقی کے نظام کو آ سان بنانے کی ہدایت

اساتذہ کی ترقی کے نظام کو آ سان بنانے کی ہدایت

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔۔۔

سکولوں میں ریشنلائزیشن کے بعد خالی پوسٹوں پر بھرتی کا میکنزم وضع کیا جائے گا، ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کرام کی پروموشن کا نظام آسان کرے اور ترقیوں کے عمل میں پرفارمنس کو بھی بنیاد بنایا جائے ، یہ ہدایات انہوں نے ڈی سی کمپلیکس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں،ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، سابق صوبائی وزیر و رکن اسمبلی منشا اﷲبٹ، ارکان پنجاب اسمبلی فیصل اکرام، شکیلہ جاوید آرتھر بھی موجود تھے ، سی ای او جاوید اقبال نے بریفنگ دی، صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ضلع سیالکوٹ کے 1790سرکاری سکولوں میں 2لاکھ23ہزار964طالبات، 1لاکھ81ہزار 186 طالبعلم زیر تعلیم ہیں، 12618اساتذہ کرام تعینات ہیں جبکہ رواں سال 41435سٹوڈنٹس کی انرولمنٹ کی گئی ہے ، نان فارمل سکولوں کے طلبہ و طالبات کو یونیفارم کی سپلائی کیلئے آرڈر دیدیا گیا ہے 190ٹیچرز کی پرموشن کیلئے تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں سے لاکھوں بوگس سٹوڈنٹس انرول تھے جنکی انرولمنٹ ختم کر دی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں