سیالکوٹ :راستہ مانگنے پر 11 افراد کا بس ڈرائیور پر تشدد

سیالکوٹ :راستہ مانگنے پر 11  افراد کا بس ڈرائیور پر تشدد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہارن بجانے پر 11افراد نے فیکٹری بس کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ مراد پور کے علاقہ ماچھی کھوکھر میں علی رضا اور 10نامعلوم ساتھیوں نے ڈنڈوں کے وار کرکے بس ڈرائیور ادریس کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ علی رضا موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بس ڈرائیور نے رش کے باعث ہارن بجایا تو علی رضا نے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں