یوتھ بائیکس پروگرام، کالجز میں فلیکسز آویزاں کرنیکی ہدایت

 یوتھ بائیکس پروگرام، کالجز میں فلیکسز آویزاں کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف یوتھ اینیشی ایٹوز ( اقدامات) کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ آرٹی اے محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے تمام سرکاری ( گرلز و بوائز ) کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔۔۔

 اجلاس کا مقصد وزیر اعلٰی پنجاب کے یوتھ پروگرام کے بارے آگاہی دینا اور زیادہ سے زیادہ طلبا تک پیغام پہنچانا ہے تاکہ وہ اس پروگرام سے مستفید ہوں ۔ پنجاب بھر کے طلبا کو مجموعی طور پر ایک ارب روپے کی سبسڈی پر 20 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے خواتین و بوائز کالجز کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں میں اس پروگرام کی آگاہی بارے نمایاں جگہ پر فلیکسز آویزاں کریں اور خصوصی آگاہی بھی دیں۔ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلبا کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور پٹرول بائیکس دی جائیں گی تاکہ طلبا کو سفری خودمختاری حاصل ہو اور اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ طلبہ اس پروگرام سے فائد ہ اٹھائیں، فوری متعلقہ ویب سائٹ پراندراج کرائیں، لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اوردرکارکاغذات آن لائن ڈیش بورڈ پراپلوڈ کریں ۔ آن لائن اپلائی کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں