91 ای ایس ٹی ٹیچرز کی ایس ایس ٹی کے عہدہ پر ترقی

91 ای ایس ٹی ٹیچرز کی ایس ایس ٹی کے عہدہ پر ترقی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) 81 فی میل اور 10 میل ای ایس ٹی ٹیچرز کی ایس ایس ٹی کے عہدہ پر ترقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک خالد جاوید اعوان نے کہا کہ پیشہ پیغمبری سے وابستہ افراد کی خدمت کر کے دلی تسکین ہوتی ہے۔۔۔

پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ٹیچرز کی زندگیاں سہل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،عرصہ دراز سے التوا کا شکار آرٹس مرد و خواتین اساتذہ کرام کی محکمانہ ترقی خوش آئند ہے ۔ گوجرانولہ کی تاریخ میں اتنی بڑی پروموشن پہلے کبھی نہیں ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد شازب اعوان ، ایس ای ایس کے ضلعی صدر محمد عارف کھوکھر ، جنرل سیکرٹری حافظ اشفاق ، نائب صدر پیکٹ ظہیر بابر ، نائب صدر پی ٹی یو محمد عمران لطیف پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک خالد جاوید اعواننے مزید کہا کہ ان شائاﷲ 27 اپریل کو EST TO SST سائنس مرد و خواتین اساتذہ کی DPC کر کے ان کی بھی دعائیں سمیٹیں گے ،الطاف حسین شیخ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ اور ناہید انجم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جیسی محنتی ٹیم کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں