مضر صحت اور جعلی دودھ کی خرید و فروخت فوڈ اتھارٹی کیلئے چیلنج

مضر صحت اور جعلی دودھ کی خرید و فروخت فوڈ اتھارٹی کیلئے چیلنج

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں مضر صحت اور جعلی دودھ کی خرید وفروخت فوڈ اتھارٹی کیلئے چیلنج بن گئی موسم گرما کے آغاز پر روزانہ ہزاروں لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ مختلف دیہاتوں سے شہری علاقوں میں منتقل ہورہا ہے۔۔۔

جبکہ متعدد ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور بیکریوں میں سر عام فروخت جاری ہے ۔ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ سے شہری اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں گلی محلوں میں فروخت ہونے والے مضر صحت دودھ کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہیں گوجرانوالہ میں مختلف اقسام کی مضر صحت کیمیکلز کے آمیزے سے تیار کئے جانے والے جعلی دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا تھا جعلی دودھ یوریا کھاد ،واشنگ پاؤڈر،رنگ کاٹ ،میٹھا سوڈا ،پام آئل ،آردسنگھاڑا ،کارن فلور ،سوڈیم کاربونائٹ ،فارمولین اور گندے پانی سے تیار کیا جاتا ہے جس سے بچوں کا معذور اوربڑے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ،شہریوں نے کہا کہ کئی بار شکایات کے باوجود بھی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ ان جعل سازوں کو کھلی چھوٹ دیدی جاتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں