کامونکے :ڈکیتی کی وارداتیں، شہری رقم،فونزسے محروم

کامونکے :ڈکیتی کی وارداتیں، شہری رقم،فونزسے محروم

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں سات افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات نواحی گاؤں اکبر گھنوکی کا احتشام الحق سادھوکی سے واپس جارہا تھا کہ قیام پورورکاں کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے پچیس ہزار نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ۔

ہربنس پورہ لاہور کا امین موضع کنگروالی سے واپس جارہا تھا کہ ڈیرہ لشکری کے قریب دو ڈاکوؤں نے دو لاکھ ستائیس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔محلہ نور السلام کا ایوب سٹی چوک میں اپنی دُکان پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ایک لاکھ پچیس ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔محلہ ہجویری کا محمد علی لاہور سے واپس آرہا تھا کہ سٹی چوک میں تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،ستر ہزار نقدی چھین لی۔فیصل ٹاؤن کا سیلزمین شہبازنواحی گاؤں چھجوکی میں سگریٹ کی سپلائی دیکر واپس آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب دو ڈاکوؤں نے ستائیس ہزار نقدی چھینلی۔ صدالدین کالونی کا اویس موٹر سائیکل پر موڑ ایمن آباد سے واپس جارہا تھاکہ سیم نالہ پُلی پر دو ڈاکو ؤں نے دس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں