گرمی میں اے سی والے صارفین کی کڑی نگرانی کی جائیگی:گیپکو چیف

گرمی میں اے سی والے صارفین کی  کڑی نگرانی کی جائیگی:گیپکو چیف

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکوانجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ حالیہ موسم گرما کے دوران گیپکو ریجن میں ائیر کنڈیشنر استعمال کرنے والے صارفین کی کڑی نگرانی کی جائے اورجہاں کوئی صارف کسی بھی طریقہ سے بجلی چوری کرتے پکڑا جائے اس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرواکر گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔

 ریجن میں اے سی استعمال کرنے والے صارفین کی لسٹیں بنا کر گیپکو کی خصوصی سرویلنس ٹیموں کے حوالے کر دی گئی ہیں جومسلسل سرویلنس کر کے بجلی چوری کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں