3650گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر،14 دن کی مہلت

3650گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر،14 دن کی مہلت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مختلف بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں سے لی جانے والی ہزاروں گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلیں۔۔

، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے تمام بینکوں کے سربراہان کو لیٹر ارسال کر دئیے ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں بینکوں سے لی جانے والی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں سے لی جانے والی اٹھارہ ہزار سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر ہیں جن میں سے 3650گاڑیاں گوجرانوالہ ریجن میں ہیں جو بینکوں سے لیز پر نکلی ہوئی ہیں لیکن ان کے ابھی تک ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہو رہے جبکہ بینک ماہانہ ان گاڑیوں کی قسطیں وصول کر رہے ہیں۔محکمہ ایکسائز نے بینکوں کے سربراہان کو لیٹر لکھا، ہے جس میں نادہندہ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی ، سو فیصد جرمانہ اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی و نیلامی کی وارننگ دی ہے ۔ 14 دن میں ٹیکس ادا نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ ساتھ بینکوں کو سیل کرکے سو فیصد جرمانہ سمیت ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر عبد الحی کا کہنا ہے کہ چودہ دن کا، وقت دیا گیا ہے اگر گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہوئے تو کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں