وزیرآباد ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر،ڈکیتیوں کی بھرمار

وزیرآباد ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر،ڈکیتیوں کی بھرمار

وزیرآباد:(نامہ نگار)وزیرآباد شہر ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر،ڈکیتوں نے ات مچادی، کار سوار ڈکیت گینگ متحرک۔۔

، دو مختلف وارداتوں میں خواتین سے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے ۔وزیرآباد محلہ چڑیانوالہ کے چاند عثمان کی والدہ محلہ سکندر پورہ میں اپنے عزیزوں کے ہاں ملنے آئی تھیں کہ گھر واپس جاتے سٹی پارک کے قریب سے کارسوار ڈکیتوں نے انہیں اپنی ساتھی خاتون سے مل کر کار میں بٹھا لیا اور ہاتھوں میں پہنے ہوے طلائی کنگن،انگوٹھیاں اور دیگر 5تولہ کے قریب زیورات اتار لیے اور حاجی پورہ بندھن میرج ہال کے قریب اتار کر فرار ہو گئے ، دوسری واردات میں کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل مریض کی تیمار داری کے لیے گئی شیش محل کی خاتون شہناز بی بی جب رکشہ پر بیٹھ کر گھر واپس آ رہی تھی تو رکشہ پر سوار دو خواتین اور ایک لڑکے نے پرس سے 48ہزار نقدی اور ایک موبائل فون نکال لیا، شہر میں چوری و ڈکیتی کی پہ در پہ وارداتوں سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے مطالبہ کیا ہے متاثرین کی داد رسی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں