سیالکوٹ:12 ڈسپنریاں بند ہونے سے لاکھوں مریض خوار

سیالکوٹ:12 ڈسپنریاں بند  ہونے سے لاکھوں مریض خوار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ضلع سیالکوٹ میں قائم 12 ڈسپنریاں بند ہونے سے لاکھوں مریض خوار ہونے لگے۔۔

 ، تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال میں 50 سال قبل صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قائم ڈسپنریاں جن میں خواجہ صفدر سیالکوٹ، پریم نگر سیالکوٹ، چاروا پسرور،دربرجی چند سنگھ سمبڑیال، گنہ کلاں سیالکوٹ،جٹایالہ،پھلورہ کلاں سیالکوٹ، رسول پور بھلیاں، سندھیلہ ڈسکہ، اونچاپہاڑنگ شامل ہیں کو محکمہ صحت سیالکو ٹ نے کئی ماہ قبل بند کرکے سٹاف کو بنیادی صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر ز میں منتقل کردیا ہے جس سے شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں