علی پور چٹھہ:روٹی، نان کی سرکاری قیمت پر نہ بیچنے کا اعلان

علی پور چٹھہ:روٹی، نان کی سرکاری قیمت پر نہ بیچنے کا اعلان

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ روٹی نان کی سرکاری قیمت پر فروخت نہ کرنے کا اعلان۔ نان بائیوں نے احتجاجً تنور بند کر دئیے ۔

علی پور چٹھہ میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ پر نان روٹی کی فروخت ممکن نہ ہوسکی ۔دوسری جانب گیس کی بدترین بندش سے گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے خواتین کھانا بنانے سے قاصر ہیں۔نان بائیوں نے احتجاجاً تنور بند کر کے ہڑتال کر دی ہے ۔70 گرام روٹی 20روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب صرف روٹی نان کی قیمت کم کروانے میں مصروف ہے جبکہ آٹا، گیس سلنڈر اور لکڑی کی قیمتوں کا بھی تعین کرے اتنے سارے خرچ اخراجات لگا کر کس طرح روٹی اور نان کی قیمت کم ہو۔اگر کم قیمت پر فروخت کریں تو ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ہماری دیہاڑی بھی نہیں نکلتی۔ہمارے بھی خاندان ہیں جس کا ہم نے بھی پیٹ پالنا ہے ۔حکومت ون وے ٹرین چلانے پر بضد ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص چوکر ملا آٹا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام اور بے بس نظر آرہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں