سمبڑیال:بجلی کی غیر اعلانیہ بندش ،شہری پریشان

سمبڑیال:بجلی کی غیر اعلانیہ  بندش ،شہری پریشان

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )واپڈا سب ڈویژن بھوپال والا کے فیڈر بیگو والا اور جھاڑیاں والا کی غیر اعلانیہ بجلی بند، دکاندار۔۔

، بینک عملہ اورکنسٹرکشن سے متعلقہ مزدور و دیگر صارفین پریشان ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے حوالے سے متعلقہ افسران لاعلم، گزشتہ روز گیپکوسب ڈویژن بھوپالوالہ کے علاقوں بیگو والہ،جھاڑیانوالہ فیڈرپر مسلسل کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بند ہونے سے بینک، دفاتر ، کاروباری طبقہ ، دکاندار، کنسٹرکشن سے متعلقہ مزدورو ں سمیت گھریلوصارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،سب ڈویژن بھوپالوالہ کے ایس ڈی او نے لاعلمی کااظہار کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں